جمعه 15/نوامبر/2024

مرگی،کینسر میں مبتلا فلسطینی بچے کو قید اور جرمانہ کی سزا

منگل 21-فروری-2017

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت سے15 سالہ فلسطینی بچے کو 91 دن قید اور3000 شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔ سزا پانے والا بچہ کینسر، مرگی اور کئی دوسری خطرناک بیماریوں کا بھی شکار ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے حقوق پر نظر رکھنےوالے ادارے ’کلب برائے اسیران‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ سے تعلق رکھنے والے پندرہ سالہ احمد خضور کو تین ماہ ایک دن قید اور تین ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

احمد خضور پر صہیونی پولیس اور پراسیکیوٹر کی طرف سے یہودی آباد کاروں کی جانب سے یہودی آباد کاروں پر سنگ باری کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

فلسطینی بچے کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کو جرمانہ کی سنائی گئی سزا ان کی رہائی کے لیے شرط نہیں۔ فلسطینی بچے کے والدین کی طرف سے جرمانہ کی ادائی کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگی ہے۔

خیال رہے کہ اسیر احمد خضور کو صہیوینی فوج نے 2 جنوری 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔ خضور خون کے کینسر میں مبتلا رہا ہے۔ بچے کےوالدین کا کہنا ہے کہ خضور کے دائیں بازو میں تکلیف کے ساتھ ساتھ اسے مرگی کی بیماری بھی لاحق ہے۔

مختصر لنک:

کاپی