چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: فلسطینی حکومت کے دفتر پر اسرائیلی فوج کا دھاوا، توڑپھوڑ

بدھ 22-فروری-2017

گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم فلسطینی حکومت کے ایک ریجنل ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بولا، عملے کو زدو کوب کیا اور تلاشی کے دوران توڑپھوڑ کے ساتھ لوٹ مار بھی کی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوجیوں کی بھاری نفری نے پرانے الخلیل شہر میں واقع فلسطینی حکومت کے دفتر میں ’نسل دیوار و آباد کاری کی مزاحمت‘ کے شعبے میں جا گھے اور وہاں پر موجود عملے کو زدو کوب کرنے کےبعد توڑپھوڑ کی۔

فلسطینی حکومت کے یہودی آباد کاری پر نظر رکھنے کے لیےقائم کردہ شعبے کے ڈائریکٹر یونس عرار نے بتایا کہ یہودی فوجیوں کی بڑی تعداد نے ان کے دفتر میں گھس کر وہاں پر موجود سرکاری ملازمین کو ہراساں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے دفتر میں گھس کر الماریوں کی توڑپھوڑ کی۔ ریکارٹ تتر بتر کیا اور وہاں پر موجود تمام سرکاری ملازمین کے شناختی کارڈ چیک کیے۔

مختصر لنک:

کاپی