جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو کے سابق اسٹاف افسر پر فرد جرم عاید کرنے کی سفارش

اتوار 26-فروری-2017

اسرائیلی پولیس چیف نے پراسیکیوٹر جنرل کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے سابق اسٹاف افسر اور ایوان وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ’آری ہارو‘ کے خلاف فرد جرم عاید کرنے کی سفارش کی ہے۔

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی طرف سے پراسیکیوٹر جنرل کو تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری پر بدعنوانی کے الزامات ہیں اور وزیراعظم کے خلاف جاری کرپشن کیسز کی تحقیقات میں ان کے خلاف کرپشن کے ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  مسٹر ہارو پر کرپشن، رشوت خوری، انشورینس کارڈ کے غلط استعمال، دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے رقوم بٹورنے کے الزامات شامل ہیں۔

ریڈیو رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایری ہارو کے خلاف عاید الزامات اس دور کے ہیں جب وہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اسٹاف افسر تھے۔ کرپشن کے الزامات کے بعد مسٹر ہارو 2015ء میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی