چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں کھلونا بم پھٹنے سے دو فلسطینی زخمی

پیر 27-فروری-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے پھینکا گیا ایک مشکوک کھلونا بم پھٹنے سے دو فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ وسطی غزہ کے دیر البلح قصبے میں اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب ایک کھلونا بم پھٹنے سے دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں فلسطینی نوجوانوں کو شہداء الاقصیٰ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں جگہ جگہ کھلونا بم پھینک کر فلسطینی شہریوں بالخصوص بچوں کی زندگی سے کھیلنے کا  سلسلہ اسرائیلی فوج کا دل پسند مشغلہ بن چکا ہے۔ آئے روز فلسطینی علاقوں میں کھلونوں کی شکل کے بم پھینکے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں کا جانی نقصان ہوتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی