قابض صہیونی فوج کے مسلح غنڈہ گردوں نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے شہروں میں متعدد اسکولوں پر دھاوے بولے اور اسکولوں کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ نہتے طلبا اور طالبات کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے نتیجے میں کئی بچے لہو لہان ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے صہیونی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہروں الخلیل اور بیت لحم میں دو اسکولوں پر دھاوے بولے اورطلباء اور اساتذہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
بیت لحم سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تقوع قصبے کے ایک ہائی اسکول پر چھاپہ مارا اور طلباء اور اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فوجیوں نے طلباء پرحملہ کرنے کے ساتھ ان کی کتابیں پھاڑ ڈالیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اچانک اسکول پر چھاپہ مارا اور طلباء پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور طلباء کےچہرے پر بدبودارپانی پھینکا۔
ادھر الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج نے طارق بن زیاد اسکول پر چھاپہ مار کو وہاں بھی طلباء اور اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے اسکول میں گھس کر توڑپھوڑ کی، اساتذہ اور عملے کو زدو کوب کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کو بھی مارا پیٹا اور ان کتابیں اٹھا کر باہر پھینک دیں۔