چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی مزاحمتی قیادت کے قتل کے لیے اسرائیلی’قاتل ربورٹ‘ تیار

پیر 27-فروری-2017

اسرائیلی وزارت دفاع اور فوج نے ایک نیا ’قاتل ربورٹ‘ تیار کرنے پرکام شروع کیا ہے جسےآئندہ چند برسوں کےدوران فوج کی جگہ تعیات کیا جائے گا جو فلسطینی مزاحمتی قائدین کوشہید کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی کابینہ کے سینیر وزیر ’ایوب قرا‘ نے کہا کہ ماہرین ایک ایسا ربوٹ تیار کرنے پر کام کررہے ہیں جو فلسطینی مزاحمتی قیادت کو شہید کرنے جیسی پیچیدہ کارروائیوں میں استعمال ہوگا۔

صہیونی وزیر کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسا جدید فوجی روبوٹ تیار کیا جا رہا ہے جو اہداف کا تعین کرنے کے بعد خود کار طریقے سے کارروائی کرنے اور اپنے ہدف تک پہنچ کر اسے نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 2 کے مطابق قاتل روبوٹ مستقبل میں لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جنگ یا غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور دوسری تنظیموں کےخلاف جنگ میں ایک دفاعی اسلحے کے طور پر استعمال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی روبوٹ کو دور سے ریمورٹ کنٹرول سے کنٹرول کیا جائے گا۔ مخصوص اہداف پر کارروائیوں کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

مسٹر قرا کا کہنا تھا کہ کوئی یقین کرسکتا ہے کہ اسرائیل کے پاس آئرن ڈوم جیسا دفاع نظام بھی آئے گا جو القسام راکٹوں کو فضاء میں تباہ کیا جاسکے گا؟ آج اسرائیل اس دفاعی نظام سے لیس ہے۔ اسی طرح جلد ہی ایک ایسا روبوٹ تیار کرلیا جائے گا جو فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کی ہٹ لسٹ میں شامل فلسطینی عسکری کمانڈروں پر قاتلانہ حملوں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

مختصر لنک:

کاپی