امریکا میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں 9 گھنٹے سونا دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کے وقت نو یا زیادہ گھنٹے تک سوئے رہنےسے زہائمر اور ڈائمنشیا کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق جریدہ ’اعصابی سائنس‘ میں شائع ہوئی ہے، تحقیق کی تیاری میں 30 سے 62 سال کی عمر کے 5200 مردو خواتین کا تجزیہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تحقیق کے ابتدائی مراحل میں نو گھنٹے یا زیادہ سونے کے امراض قلب اور خون کی شریانوں پر پڑنے والے منفی اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔
ماہرین رپورٹ کی تیاری میں اس نتیجے تک پہنچے کہ نو گھنٹے یا اس سے زیادہ سونے والے افراد زہائمراور حافظے کی کمزوری کے عوارض کا شکار ہوتے ہیں۔ ان افراد کا دس سال تک تجزیہ کیا گیا اور یہ تجزیہ کیا گیا کہ آیا ان کی زہائمر کی بیماری اور نو گھنٹے سے زیادہ نیند کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں۔
تحقیقاتی ٹیم نے اپنی تحقیق میں ان افراد کو شامل کیا جو روزانہ کم سے کم نو گھنٹے یا زیادہ سوتے تھے۔ ایسے افراد میں زہائمر کے اثرات ان افراد کی نسبت زیادہ تھے جو نو گھنٹے سے کم سوتے ہیں۔