چهارشنبه 30/آوریل/2025

’ٹوئٹر‘ پرالقسام کا آفیشل اکاؤنٹ بند، تنظیم کی شدید مذمت

بدھ 1-مارچ-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر تنظیم کے آفیشل اکاؤنٹ کو بغیر کسی وجہ کے بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب القسام بریگیڈ نے اکاؤنٹ کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی ذرائع ابلاغ کا گلا دبانے کی سازش قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تین روز قبل القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا ’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ متنوع اور متعدد ذرائع سے اپنا پیغام دنیا تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

مختصر لنک:

کاپی