چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کوشش کررہے ہیں: ترک صدر

پیر 27-نومبر-2023

 

ترک صدر رجب طیبایردوآن نے کہا ہے کہ انہوں نے "اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کے ساتھفون پر بات چیت کی اور گذشتہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے غیر قانونی حملوں کےبارے تبالہ خیال کیا”۔

 

اتوار کے روزالقدس پریس کو موصول ہونے والے ترک صدارتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ایراناور ترکیہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کو مستقل کرنے اور دیرپا امن کے حصول کے لیے ملکر کام کرتے رہیں گے”۔

 

آج پیر کو غزہ کیپٹی میں جنگ بندی کا چوتھا اور آخری دن ہے تاہم حماس اوراسرائیل کے درمیان جنگبندی میں توسیع پربات چیت جاری ہے۔

 

عارضی انسانی بنیادوںپر جنگ بندی اپنے چوتھےدن میں داخل ہو گئی ہے۔ دوسری طرف جنگ بندی میں توسیع کےلیے دونوں فریقین کی کوششیں جاری ہیں۔

گذشتہ جمعے کیصبح غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کا نفاذ شروع ہوا، قطری وزارت خارجہ کے ترجمانماجد الانصاری نے کہا کہ غزہ میں زیر حراست 13 قیدیوں کو جن میں سے کچھ دوہری شہریتکے حامل ہیں، رہا کر دیے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر انتالیس اسرائیلیوں کے بدلےمیںایک سو سےزاید فلسطینیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ رہائی پانے والوں میں زیادہ تر بچےاور خواتین شامل ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی