جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل:آبدوزوں کی خریداری میں رشوت وصولی کیس کی فوج داری تحقیقات

جمعرات 2-مارچ-2017

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل اور حکومت کے مشیر قانون نے متفقہ طور پر وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے بعض دوسرے مقربین کے خلاف آبدوزوں کی خریداری میں رشوت خوری الزامات کی فوج داری تحقیقات کی منظوری دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حکومتی مشیر ایبحائی مندلبلیت اور پراسیکیوٹر جنرل چائی نیتزن نے ایک اجلاس کے بعد کہا ہے کہ وہ وزیراعظم اور بعض دوسرے عہدیداروں پر عاید رشوت خوری کیس کی فوج داری تحقیقات شروع کرنے پر متفق ہیں۔

عبرانی اخبار’ہارٹز‘ کے مطابق حکومت کے مشیر قانون اور پراسیکیوٹر جنرل دونوں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ بحری جہازوں اور آبدوزوں کی خریداری میں رشوت وصول کرنے کے الزامات کی عمومی چھان بین کو اب فوج داری تحقیقات میں منتقل کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق تفتیش کار جرمن سے تین آبدوزوں اور چار بحری جہازوں کی خریداری کے سودے میں کرپشن وصول کرنے کے الزامات کی تحقیقات پر توجہ مرکوزکریں گے۔ تفتیش کار وزیراعظم کے سابق وکیل اور ان کے مقرب ڈیوڈ شمرون  اور جرمن کمپنی ’ٹینسکروپ‘ کے ایجنٹ میکی گانور سے بھی پوچھ تاچھ کریں گے۔ تاہم پراسیکیوٹر جنرل کا یہ بھی کہنا ہے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو براہ راست اس کیس میں ملوث نہیں، البتہ تحقیقات کا دائرہ ان تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی