اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کی منظوری سے صہیونی فوج کے سیاسی و سیکیورٹی شعبے کا سبراہ تبدیل کرتے ہوئے جنرل عاموس گیلاد کی جگہ بریگیڈ زھر بلتی کو نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل عاموس گیلاد سنہ 2003ء سے اس عہدے پر فائز چلے آ رہے تھے۔ گذشتہ روز انہیں ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ بریگیڈیئر زھربلتی کو سیاسی و عسکری شعبے کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جنر عاموس گیلاد کا فوجی وسیاسی شعبے میں اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے فلسطینی اتھارٹی،عرب ممالک اور امریکا کے ساتھ اسرائیلی مذاکرات میں اہم کردارادا کیا تھا۔ ان کے دور میں فلسطینی تنظیموں کے ساتھ اسیران کے تبادلے کا بھی سمجھوتہ کیا گیا۔