چهارشنبه 30/آوریل/2025

گاجر، مالٹا اور ٹماٹر پھیپھڑوں کے کینسر سے بچانے میں معاون

پیر 13-مارچ-2017

ایک نئے طبی تحقیقی مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ مالٹا، گاجر اور ٹماٹر ایسے قدرتی طبی اجزاء پر مشتمل ہیں جو پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کینیڈا کے نیشنل سائنس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کی گئی ہے جس کی تفصیلات حال ہی میں سائنسی جریدے "Frontiers in Oncology” میں شائع ہوئی ہے۔

طبی جائزے میں کہا گیا ہے کہ گاجر، مالٹا اور ٹماٹر جیسی سبزیاں اور پھل کروٹین اور وٹامن C کی وافر مقدار کا ذخیرہ سموئے ہوئے ہیں۔ ان تین قدرتی اجزاء کا استعمال نہ صرف پھیپھڑوں کے کینسر کی روک تھام میں مدد دیتا ہے بلکہ پھیپھڑوں کے کینسرکی روک تھام اور اس کے علاج میں بھی معاون ہے۔

طبی تحقیق کے مطابق سبزیاں اور پھلوں میں سے بیشتر وٹا من سی کی وافر مقدار کا ذخیرہ موجود ہوتا ہے۔ جو افراد بہت زیادہ سیگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کے پھیپھڑے ناکارہ ہوجاتے ہیں۔ تاہم مالٹا، گاجر اور ٹماٹر  پھپیپھڑوں کے کینسر کی روک تھام میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

 اس کےعلاوہ سنگترہ، کیوی، اسٹرابری، چکوترا، گوبی اور پتوں والی سبزیاں بھی پھیھڑوں کے کینسر کی روک تھام میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی