اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے بیت حنینا میں واقع عرب آرگنائزیشن اسٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام قائم مرکز برائے نقشہ جات پر دھاوا بول کر اسےسیل کردیا ہے۔
مرکزاطلاعا فلسطین کے مطابق منگل کے روز قابض اسرائیلی فوج نے بیت الشرق کے مقام پر قائم شعبہ خرائط و دستاویزات کےدفتر پردھاوا بولا اور دفتر میں موجود مرکز کےسربراہ خلیل تفکجی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں دفتر بند کرنے کا حکم دیا۔
اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ مرکز برائے نقشہ جات کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک مشاورتی ادارے کے پر کام کرتا ہے مگر دراصل یہ ادارہ فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ رابطے میں ہے اور مشرقی بیت المقدس میں اپنے گھر یہودیوں کوفروخت کرنے والے فلسطینیوں کی تفصیلات انہیں کررہا ہے۔
صہیونی پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینی مرکز برائے نقشہ جات کی بندش کا فیصلہ فلسطینی وزیر برائے داخلی سلامتی گیلاد اردان کے حکم پر کیا گیا ہے۔
صہیونی پولیس کا کہنا ہے کہ مرکز برائے نقشہ جات یہودیوں کو املاک فروخت کرنے والے فلسطینیوں کاریکارڈ مرتب کرکے اسے فلسطینی اتھارٹی کو مطلع کرتارہا ہے۔ ایسا کرنا فلسطینی سیادت کو نقصان پہنچانے کےمترادف ہے۔
اسرائیلی فوج نے مرکزبرائے نقشہ جات میں گھس کر توڑپھوڑ کی، ڈاکٹر خلیل تفکجی کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ ان کا موبائل اور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔