چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی نوجوان کو چار بارعمر قید کی سزا

پیر 20-مارچ-2017

اسرائیل کی فوجی عدالت’عوفر‘ کی عدالت نے تین یہودی آباد کاروں کو قتل کرنے کے الزام میں  چار بارتا حیات عمر قید اور ساڑھے سات لاکھ شیکل جرمانہ کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے محمد الحروب کو ’گوش عتصیون‘ کالونی میں دو اکتوبر 2015ء کو گولیاں مار کر تین اسرائیلیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

’عوفر‘ عدالت کی طرف سے فلسطینی نوجوان کو چار بار تا حیات عمر قید کے ساتھ ساتھ 7 لاکھ 50 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے الخلیل میں دیر سامت کے مقام پر واقع اسیر الحروب کا مکان بھی مسمار کردیا تھا جسے انسانی حقوق کی تنظیموں نے اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیا۔

مختصر لنک:

کاپی