چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلامی جہاد کے رہ نما پر قاتلانہ حملے کی خبروں کی تردید

منگل 21-مارچ-2017

اسلامی جہاد نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے جماعت کے سیکرٹری جنرل رمضان شلح پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جماعت کے سیکرٹری جنرل رمضان شلح پر قاتلانہ حملے کی کسی خبر کا علم نہیں اور نہ ہی ایسا کوئی واقعہ ہوا ہے۔

اسلامی جہاد کے شعبہ اطلاعات ونشریات کے ذمہ دار داؤد شہاب کا کہنا ہے کہ رمضان شلح پر قاتلانہ حملے کی خبریں صہیونی دشمن اور اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنٹوں کی پھیلائی افواہیں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔

خیال رہے کہ بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق خبر دی تھی کہ اسلامی جہاد کے رہ نما رمضان شلح پر بیروت دورے کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا تاہم اس حملے میں وہ محفوظ رہے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی