اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نےکہا ہے کہ فلسطینی مجاھدین نے غزہ کوقابض اسرائیلی فوج کے لیے قبرستان بنا دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دس روز میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی 180 گاڑیاں، ٹینک اور فوجی کیریئر تباہ کردیے اورسیکڑوں فوجیوں کوجھنم رسید کردیا گیا ہے۔
اتوار کی شام ایکریکارڈ شدہ بیان میں ابو عبیدہ نے کہا کہ فلسطینی مجاھدین اسرائیلی فوج کے خلافمزحمتی کارروائیوں کے بعد بہ حفاظت اپنے ٹھکانوں میں واپس آگئے۔
ابو عبیدہ نے کہاکہ فلسطینی مزاحمتی قیادت محفوظ ہے اور مجاھدین دشمن کے خلاف جنگ کے محاذ پر پوریاستقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مجرم نیتن یاھو اور اس کی سپاہ کو خبردارکیاکہ آنے والے دنوں میں دشمن کو تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہدشمن اپنی طاقت اوررعب جمانے کے لیے غزہ کی پٹی میں معصوم شہریوں پر وحشیانہبمباری کررہا ہے۔ دشمن انتقام کی آگ میں اندھا ہوچکا ہے اور وہ بے گناہ بچوں،خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنا کراپنے غصے کی آگ مٹانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہالقسام مجاھدین نے گذشتہ روز غزہ میں متمرکز کئی مقامات پر قابض فوج پر جوابی وارکرکے اسے پسپا کردیا۔
ابو عبیدہ نےانکشاف کیا کہ القسام مجاھدین نے گذشتہ دس روز میں دشمن کی 180 گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پرتباہ کردیا۔ مجاھدین نے دشمن پرالیاسین 105 گولوں اوتندومگولوں سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہمجاھدین نے غزہ میں قابض فوج کے خلاف کئی مقامات پر خصوصی آپریشنز کیے جن میںدراندازی کرنے والی قابض فوج پر گھات لگا کر کیے گئے حملے شامل ہیں۔
ابو عبیدہ نے کہاکہ غزہ میں مزاحمتی فورسزمحفوظ ہیں اور وہ دشمن پر کامیاب حملوں کے بعد بہ حفاظتاپنے ٹھکانوں پر واپس آجاتے ہیں۔