چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے بزرگ فلسطینی رکن پارلیمنٹ کی قید میں6 ماہ کی توسیع

پیر 27-مارچ-2017

اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت کی طرف سے بزرگ فلسطینی سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ محمد جمال النتشہ کی انتظامی حراست میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوجی عدالت کی طرف سے فلسطینی رکن پارلیمان جمال النتشہ کی مدت حراست میں چھ ماہ کی توسیع کرتے ہوئے انہیں جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کےٹکٹ پر فلسطینی پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہونے والے فلسطینی سیاست دان کو اسرائیلی فوج نے 29 ستمبر 2016ء کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لیے جانے کے بعد انہیں چھ ماہ کے لیے انتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔

جمال النشتہ ایک بزرگ فلسطینی رہ نما ہیں۔ انہوں نے 10 سال سے زاید عرصہ اسرائیلی جیلوں میں گذار دیا ہے۔ وہ مسلسل 9 سال اور چھ ماہ قید کے بعد سنہ 2010ء کو اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے تھے۔ انہوں نے پانچ سال غرب اردن میں قائم فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں بھی گذارے۔ اسرائیلی فوج انہیں بار بار انتظامی حراست میں منتقل کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

جمال النتشہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے حماس کے سینیر رہ نما ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی