چهارشنبه 30/آوریل/2025

جمہوریہ چیک میں دنیا کی سب سے گہری آبی غار کا انکشاف

پیر 3-اپریل-2017

جمہوریہ چیک کے مہم جو غوطہ خوروں نے دارالحکومت براگ سے 300 کلو میٹر دور مشرق میں ایک نئی آبی غار کا پتا چلا ہے جو اب تک زیرزمین منکشف ہونے والی غاروں میں سب سے گہری غار بتائی جاتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین نے گذشتہ برس ستمبر میں سیلابی پانی سے بھری غار کا پتا چلایا تھا۔ یہ غار سطح زمین سے 404 کلو میٹر گہری ہے۔

’ہانیکا پروباسٹ‘ نامی یہ غار نہ صرف جمہوریہ چیک کی سب سے گہری غار ہے بلکہ اسے دنیا کی سب سے گہری آبی غار قرار دیا جاتا ہے۔

غار کے بارے میں تحقیق کرنےوالے جمہوریہ چیک کے مشن میں شامل میشل جوبا نے بتایا کہ مہم کی گہرائی کا اندازہ لگانے کا سلسلہ اس وقت روک دیا گیا تھا جب ایک روبوٹ مشین غار کہ تہہ تک پہنچنے میں ناکام ہوگئی گئی۔

غوطہ خور ڈیوڈ کانی کا کہنا ہے کہ روبوٹ کو ایک چھوٹی آبدوز کی مدد سے غار میں اتارا گیا تھا مگر یہ مشن کامیاب نہیں ہوسکا جس کے بعد مشین کو مزید کچھ عرصے کے لیے پانی میں چھوڑا گیا تاکہ وہ دو سو میٹر مزید گہرائی تک جا سکے۔ اس کے بعد اگلے مشن پر غوطہ خوروں کو بھیجا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ غار گہرا ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی تاریک اور خوف ناک بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غالبا غار 1.2 کلو میٹر گہری ہوگی مگر ہم 500 میٹر تک پہنچ جاتے تو یہ خوش قسمتی تھی مگر ایسا نہیں ہوسکا۔

مختصر لنک:

کاپی