اقوام متحدہ کیجنرل اسمبلی نے غزہ کی پٹی میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہکرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی ہے۔
جنرل اسمبلی میں153 ممالک نے جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 10 ممالک نے مخالفت اور23 نے ووٹ نہیں دیا۔
اس ماہ کی آٹھتاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل دوسری بار غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایکمسودہ قرارداد منظور کرنے میں ناکام رہی، جب کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کےانتباہ کے باوجود امریکا نے اپنا ویٹو استعمال کیا۔ انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ غزہمیں شہریوں کے لیے کوئی موثر تحفظ نہیں ہے غزہ، اور پٹی میں کوئی محفوظ جگہ نہیںہے۔
تازہ قرارداد کےمسودے میں غزہ میں "انسانی وجوہات کی بنا پر فوری جنگ بندی” کا مطالبہ کیاگیا ہے، جس میں "غزہ کی پٹی میں تباہ کن انسانی صورت حال” سے خبردار کیاگیا ہے۔
مختصر متن میں”شہریوں کے تحفظ”، "تمام مغویوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی”اور "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی کو یقینی بنانے” کا بھیمطالبہ کیا گیا ہے۔