اسرائیلی محکمہ دفاع نے ٹینکوں اور آرمرڈ وہیکل کو ٹینک شکل میزائلوں سے بچانے کے لیے ایک نیا دفاعی شیلڈ تیار کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مقرب ’وللا‘ ویب پورٹل کے مطابق محکمہ دفاع نے ایک نیا دفاعی شیلڈ تیار کیا ہے جسے جلد ہی تمام ٹینکوں اور دیگر جنگی آلات پر چڑھا دیا جائے گا۔’واینڈ کوٹ‘ کے نام سے یہ نیا دفاعی شیلڈ کئی سال سے تیاری کے مراحل میں تھا۔ اس دفاعی شیلڈ کی فوج کو فراہمی کے بعد ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں، ٹرانسپورٹ گاڑیوں، فوج کی مال بردار گاڑیوں اور دیگر آرمرڈ وہیکل کو ٹینک شکن راکٹوں اور ہرطرح کے میزائلوں سے بچایا جاسکے گا۔
عبرانی ویب پورٹل کے مطابق جنگی سازو سامان کےدفاع کے لیے مذکورہ نظام اپنی نوعیت کا جدید ترین دفاعی شیلڈ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف گیڈی آئزن کوٹ نے کچھ عرصہ قبل ٹینکوں اور دیگر جنگی آلات کو جدید دفاعی شیلڈ سے کیمو فلاج کرنے کی منظوری دی تھی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مذکورہ خود کار نظام کی مدد سے حالیہ کچھ عرصے کے دوران غزہ سے داغے گئے 15 راکٹ ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیے تھے۔