مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ نے صارفین کے صفحات ان کی پروفائل تصاویر کی جگہ انڈے کی شکل کی فرضی تصویر ختم کردی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’ٹوئٹر‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بہت سے توہین آمیز اکاؤنٹس کے صارفین اپنی اصل تصویر کے بجائے انڈے ہی کی تصویر پراکتفا کیا۔ اس کے علاوہ بہت سے صارفین نے کہا ہے کہ انہیں انڈے کی تصویر میں زیادہ کشکش دکھائی دیتی ہے۔ اس لیے وہ اس کی جگہ کوئی دوسری تصویر لگانےمیں دلچسپی نہیں رکھتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ دوسروں کو پریشان کرنے کے لیے اکاؤنٹ تیار کرتے ہیں۔ ایسے لوگ تصویر تبدیل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگاتے۔ بہت سے لوگ جو حقیقی اکاؤنٹس رکھتے ہیں اور جو جعلی اکاؤنٹس بناتے ہیں ان سب کے لیے ایک ہی طرح کی تصویر مناسب نہیں۔ اس لیے ہم نے فرضی پروفائل تصویر ختم کردی ہے۔
خیال رہے کہ مٹی کے رنگ کی فرضی تصویر کا سفید رنگ سنہ 2010ء میں تبدیل کیا گیا۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ مٹیالا رنگ غیرجانب داری کا اظہار ہے جسے مردو خواتین صارفین یکساں استعمال کرسکتے ہیں۔