اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں صہیونی ریاست کا یہودی آباد کاری کا سونامی جاری ہے۔ توسیع پسندی کے تازہ سونامی میں 3 ہزارمکانات کی تعمیرکا عمل جاری ہے۔ یہ تعمیرات ایک ایسے وقت میں جاری ہیں جب دوسرے طرف مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے، انہیں ھجرت پر مجبور اور ان کی اراضی غصب کرنے کا ظالمانہ عمل بھی بدستور جاری و ساری ہے۔
اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی جریدے’کول عیر‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کے ضمن میں تین ہزار مکانات اس ضمن میں زیرتعمیر ہیںإ۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی تعمیراتی کمپنی ’ع۔ اھارون‘ نے ’بسغات زئیو‘ کالونی میں ’ھبارک‘ منصوبے کے تحت یہودی آباد کاروں کو 41 مکانات فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسی منصوبے کے دوسرے فیز کے لیے مارکیٹنگ شروع کردی گئی ہے اور 65 مزید مکانات تعمیر کیے جانے کا آغاز کیا ہے۔ امکان ہے کہ یہ فیز جنوری 2018ء تک مکمل ہوجائے گا۔
ایک دوسرے تعمیراتی کمپنی ’یورو اسرائیل‘ نے ’یورو‘ نامی منصوبے کے تحت 122 مکانات کی تعمیر جاری رکھی ہوئی ہے۔ یہ منصوبہ بھی بیت المقدس میں ’بسغات زئیف‘ میں ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ 11 منزلہ چار عمارتوں کی شکل میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل یہی کمپنی مشرقی بیت المقدس میں گذشتہ برس 24 مکانات کے لیے سرمایہ کاری شروع کرچکی ہے۔
جبل ابو غنیم کالونی
عبرانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ’زرفتی شمعون‘ نامی کمپنی ’ ہار حوما‘ کالونی میں جاری تعمیراتی منصوبے کی94 فی صد سرمایہ کاری کرچکی ہے۔ یہی کمپنی جبل ابو غنیم کالونی میں نومنزلہ پلازے تعمیر کررہی ہے جن میں مجموعی طور پر 142 رہائشی فلیٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ رہائشی منصوبوں کے ساتھ ساتھ ان پلازوں میں کار پارکنگ الگ سے تعمیر کی جا رہی ہیں۔
نیز ’یورو گولڈ‘ نامی کمپنی ھار حوما میں ایک نیا تعمیراتی منصوبہ شروع کررہی ہے جس میں 122 رہائشی مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
گیلو کالونی
’کول عیر‘ کے مطابق ’دونہ‘ نامی یہودی کالونی نے ’دونہ‘ ہی کے نام سے ایک تعمیراتی پروجیکٹ شروع کیا ہےجس کے تحت 240 ملین شیکل کی لاگت سے 113 مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
اس منصوبے کے لیے دس منزلہ پانچ پلازے تعمیر کیے جا رہے ہیں جن کی منظوری کچھ ہی عرصہ قبل دی گئی تھی۔
تعمیراتی فرم’ع اھارون‘ نے ’گیلو پہاڑ‘ کے عنوان سے چار پلازے تعمیر کرنے شروع کیے ہیں جن میں ہر ایک 22 رہائشی فلیٹس پر مشتمل ہوگی اور ان میں مجموعی طور پر 88 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
ارنونا یہودی کالونی
’بوتی ھتیخون‘ نامی کمپنی نے اپنے ایک غیر مسبوق منصوبے کے تحت 30 رہائشی مکانات تعمیرکرنے تیاری شروع کی ہیں۔ یہ منصوبہ ’توپ ارنونا‘ کے عنوان سے شروع کیا گیا ہے جس میں 12 اور 10 منزلہ عمارات تعمیر کی جائیں گی۔
حال ہی میں اسرائیلی وزارت داخلہ نے ’رمات راحیل‘ اور ’مطیہ یہودا‘ کالونی میں 250 دونم رقبے پر 2000 سے زاید مکانات کی تعمیر پر کی اجازت دی تھی۔ اسی کے ساتھ ساتھ ’سفوح ارنونا‘ ’توب ارنونا‘ منصوبے شاہراہ الخلیل کو رمات راحیل، نیو شاہراہ الحیین کو باہم مربوط کرتے ہوئےتوسیع پسندی کی راہ ہموار کریں گے۔
’حسیدی برادر‘ کمپنی نے ’ارنونا‘ کے مقام پر’زیون ٹاور‘ کا فیز دو پرکام شروع کردیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 194 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
حال ہی میں اسرائیلی وزارت خزانہ نے بیتا عیلیت یہودی کالونی میں 70 نئے مکانات کی تعمیر کے ٹینڈر جاری کیے تھے۔
علاوہ ازیں ’یورو اسرائیل‘ نے النبی یعقوب کالونی میں۔ 78، ارئیل میں 32 اور مودیعین میں 96 مکانات کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔