پنج شنبه 01/می/2025

اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی، غزہ میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر

بدھ 12-اپریل-2017

فلسطین میں اسیران کے قومی دن کی مناسبت سے اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی شہریوں کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے  کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی ضمن میں گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے علاقے دیر البلح میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حقوق اسیران کے لیے سرگرم تنظیم ’واعد‘ اوراسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے زیراہتمام انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر بنا کر صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پربچوں اور ہرطبقہ فکر کےافراد نے شکرت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں اسیران کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ انہوں نے اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے بازےبھی کی۔

’واعد‘ کے رکن اور سابق اسیر سلیمان ابو شماس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برسوں میں صرف 17 اپریل کو یوم اسیر منایا جاتا تھا مگر اس بار خلاف معمول اپریل کا پورا مہینا فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور دیگر تقریبات سے دنیا کی توجہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی شہریوں اور ان کے حقوق کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی