چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت لحم میں اسرائیل کا احتجاجی مظاہرے کے خلاف طاقت کا استعمال

ہفتہ 15-اپریل-2017

 مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں قابض اسرائیلی فوج نے خاتون صحافی سمیت درجنوں مظاہرین کو اس وقت زخمی کر دیا جب وہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کے جسد خاکی کی واپسی کے لئے ایک احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے۔

جائے حادثہ سے مرکز فلسطین اطلاعات کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلام العمارنہ نامی خاتون صحافی اپنے پیروں تلے پھٹنے والے صوتی بم کا ٹکڑا لگنے سے زخمی ہو گئیں۔ انہیں علاج کی غرض سے فوری طور پر بیت جالا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منشتر کرنے کی کوشش کی۔ اشک آور گیس کے اندھا دھند استعمال سے متعدد مظاہرین کی حالت دم گھٹنے سے غیر ہوئی، جو اسرائیل مخالف شہید فلسطینی جوانوں کے جسد خاکی واپس لینے کے احتجاج کر رہے تھے۔

احتجاجی مارچ بلال ابن رباح مسجد کے قریب مرہ چورنگی سے شروع ہوا۔ مظاہرین نے اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں۔ اسرائیل اپنی گولیوں کا نشانہ بننے والے فلسطینی شہدا کے جسد خاکی لواحقین کو واپس کرنے کے بجائے اپنے پاس رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی