اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں اپنی ٹانگ کھو دینے والا سابق فوجی افسر ویت نام میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔
عبرانی میڈٰا کےمطابق 52 سالہ فوجی افسر جس کی شناخت ’بینھاس بینکی‘ کے نام سے کی گئی ہے کو ویتنام میں قیام کے دوران دو روز قبل دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجے میں اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جاں برنہ ہوسکا۔
بینکی اسرائیل کی ریزرو فوج کا سابق افسر اور ’بنجمن گیوات‘ یہودی کالونی کا چیئرمین بھی رہ چکا ہے۔
وہ سنہ 2004ء میں غزہ کی پٹٰی میں سابقہ یہودی کالونی’غوش قطیو’ میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ دھماکے میں اس کی ایک ٹانگ کٹ گئی تھی۔