چهارشنبه 30/آوریل/2025

عراق میں مغویوں کی بازیابی پر خالد مشعل کی امیر قطر کو مبارک باد

اتوار 23-اپریل-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے عراق میں یرغمال قطری شہریوں کی بازیابی پر امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سربراہ نے امیر قطر کوٹیلیفون پر عراق میں یرغمال شہریوں کی بازیابی پر مبارک باد پیش کی۔

دونوں رہ نماؤں کےدرمیان ہونے والی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیر قطر نے خالد مشعل کی طرف سے قطری شہریوں کی بازیابی پر تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ عراق میں ایک مسلح گروپ نے کئی قطری شہریوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ ایک سال سے زاید عرصے سے یرغمال بنائے گئے قطری باشندوں کو حال ہی میں بازیاب کرایا گیا جس کے بعد 26 قطری باشندوں کو خصوصی طیارے سے دوحہ لایا گیا۔

قبل ازیں عراقی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے 26 قطری ماہی گیروں کو مسلح گروپ کے قبضے سے چھڑا لیا ہے تاہم اغواء کرنے والے گروپ کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی