شنبه 16/نوامبر/2024

’اسرائیلی فوج عنقریب خطرناک سیکیورٹی کیس کا انکشاف کرے گی‘

منگل 25-اپریل-2017

اسرائیلی فوج کے مقرب نیوز ویب پورٹل ’وللا‘ نے کہا ہے کہ فوج جلد ہی ایک انتہائی خطرناک سیکیورٹی کیس کا انکشاف کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹ کی روپورٹ کے مطابق فوج اور سیکیورٹی ادارے ایک انتہائی خطرناک ایشو کا انکشاف کرنے اور اس کی تفصیلات ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج ایک خطرناک سیکیورٹی ایشو پر تحقیق کررہی ہے جس کا جلد ہی ڈرامائی انداز میں انکشاف کرے گی۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل کے مطابق اسرائیل کے اسٹیٹ کنٹرولر نے فی الحال اس حساس ایشو کو منظر عام پرلانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

اسرائیل کے سیاسی امور سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ کیس موساد کے چیف یوسی کوھین سے متعلق بھی ہوسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی