جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیراعظم نے جرمن وزیرخارجہ سے ملاقات منسوخ کردی

جمعرات 27-اپریل-2017

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور جرمن وزیرخارجہ کے درمیان کل بدھ کے روز مغربی بیت المقدس میں پہلے سے طے ملاقات محض اس بات پر منسوخ ہوگئی کہ جرمن وزیرخارجہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں سے نہ ملنے کی نیتن یاھو کی درخواست مسترد کردی تھی۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن وزیرخارجہ زاگمار گابرییل گذشتہ روز  اسرائیل کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے اسرائیل کی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں ’خاموشی توڑیے‘ اور ’بتسلیم‘ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرنا تھی۔ شیڈول میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے بھی جرمن وزیرخارجہ سے ملاقات کرنا تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں جرمن وزیرخارجہ سے کہا گیا تھا کہ وہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنان سے ملاقات نہ کریں۔ ورنہ وزیراعظم ان سے ملاقات نہیں کریں گے۔ اس پر گابرییل نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں سے ضرور ملاقات کریں گے۔ اگر اسرائیلی وزیراعظم ملاقات کے لیے یہ شرط عاید کرتے ہیں تو انہیں یہ شرط قبول نہیں ہے۔

دوسری جانب جرمن وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے طرز عمل پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے کارکنان سے ملاقات کون سا ایسا جرم ہے کہ صہیونی وزیراعظم نے طے شدہ ملاقات سے بھی انکارکردیا۔

مختصر لنک:

کاپی