انڈونیشیا کے مشہور قاری اور عالم دین الشیخ جعفر عبدالرحمان منگل کے روز ایک سرکاری تقریب میں تلاوت قرآن پاک کے دوران سورہ ملک کی تلاوت کرتے ہوئے رحلت کرگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ جعفر عبدالرحمان کی آخری تلاوت کلام پاک کی ایک فوٹٰیج سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس میں وہ تلاوت کےقرآن پاک کےدوران اچانک دم توڑ دیتے ہیں۔
تقریب میں انڈونیشیا کے وزیر برائےمذہبی اموربھی موجود تھے۔ الشیخ جعفر نے سورہ ملک کی تلاوت شروع کی۔ جب وہ ’’الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ ‘‘ تک پہنچے تو اچانک ان کی آواز میں ارتعاش پیدا ہوا اور وہ لڑکھڑانے لگے۔ موقع موجود افراد نے انہیں گرنے سے بچالیا مگر وہ خود قرآن پڑھتے پڑھتے اللہ کو پیارے ہوگئے۔