آج سوموار کوغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا73 واں دن ہے۔
آج بھی صہیونیفوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجےمیں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجےمیں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوجکی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی بمباری سے 90 فی صد آبادیبے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پرمجبور
اسرائیلی فوج کیطرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہرونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عامکررہی ہے۔
دوسری جانب فلسطینیمزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اورمتعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔
ہمارے نامہ نگار نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانے نے آج پیر کے روز بھی غزہ کی پٹیکے مختلف علاقوں میں گھروں،پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بناتےہوئے اپنے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔
خان یونس کے مشرقمیں عبسان الکبیرہ سے تعلق رکھنے والے شہید حسن ابو یوسف کا جسد خاکی آج صبح ایکگدھا گاڑی پر ہسپتال لایا گیا۔ اسرائیلیفوج کے طیاروں نے ایمبولینسوں پر بمباری کی وجہ سے انہیں متاثرہ مقام تک نہیںپہنچایا جا سکا۔
آج صبح قابضافواج نے شمالی بطن السمین، جوراۃ اللوط اور قیزان ابو رشوان میں نقل مکانی کے نئےاحکامات پر مشتمل کتابچے گرائے۔
قابض فوج نے نصیراتکے شمال مغرب میں الیکٹرسٹی کمپنی کے اطراف میں شہریوں کی زمینوں اور گھروں پر توپخانے سے گولہ باری کی۔
غزہ میں الشفاءہسپتال کی خصوصی سرجیکل عمارت پر اسرائیلی بمباری میں متعدد شہید ہو گئے۔
غزہ میں وزارتصحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے الجزیرہ کو بتایا کہ جبالیہ میں اسرائیلیحملوں اور بمباری کے نتیجے میں 110 شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔
قابض فوج نےمزاحمت کاروں کے ساتھ شدید جھڑپوں کے دوران غزہ شہر کے الزیتون اور الشجاعیہ محلوںپر شدید بمباری کی۔
دراندازی کےعلاقوں میں شدید جھڑپوں کے درمیان اسرائیلی توپ خانے نے خان یونس کے مرکز، مشرقاور شمال مغرب میں بڑے علاقوں پر بمباری بھی جاری رکھی۔
اسرائیلی ہیلیکاپٹروں نے توپخانے کی گولہ باری کے ساتھ مل کر خان یونس کے مشرقی علاقوں میںفائرنگ کی۔