پنج شنبه 01/می/2025

سنہ 1860ء کے بعد 23544 صہیونی جنگوں میں ہلاک ہوئے

ہفتہ 29-اپریل-2017

اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1860ء کے بعد اب تک عربوں اور فلسطینیوں کے خلاف مختلف لڑائیوں میں 23 ہزار 544 صہیونی جنگجو اور فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے سنہ 1860ء سے 28 اپریل 2017ء تک فلسطینیوں اور عربوں کے ساتھ لڑائیوں میں ہلاک ہونے والے جنگجوؤں اور فوجیوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد 23544 بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے ایک سال کے دوران 60 صہیونی فوجی اور  جن میں 37 ماضی کی جنگوں میں زخمی ہونے والے شامل ہیں ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بانجھ صہیونی خاندانوں کی تعداد 15881، بیواؤں کی 4881 اور یتیموں کی تعداد 1843 ہے۔

مختصر لنک:

کاپی