قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن سے تعلق رکھنے والے سابق اسیر رہ نما ثائر حلالہ کو الخضر قصبے سے حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی ایک گشتی پارٹی نے بیت لحم کے جنوب میں الشناس داخلی راستے پر ناکہ لگا کر شہریوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ اس دوران اسیر رہ نما ثائر حلالہ اپنی گاڑی پر وہاں پرپہنچے توصہیونی حکام نے انہیں گاڑی سے اتارنے کےبعد ہتھکڑ لگائی اور ایک فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔
خیال رہے کہ 35 سالہ سابق اسیر حلاہ کا تعلق غرب اردن کے شہر الخیل کے نواحی قصبے خاراس سے ہے۔ انہیں گذشتہ برس اکتوبر میں اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا اور متعدد بار انتظامی حراست میں قید رکھنے کے بعد حال ہی میں رہا کیا گیا تھا۔
ثائر حلالہ اسلامی جہاد کے مقامی رہ نما ہیں۔ وہ ماضی میں مجموعی طور پر 9 سال قید رہ چکے ہیں۔۔ کچھ عرصہ پیشتر انہوں نے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف 78 روز تک مسلسل بھوک ہڑتال کی تھی۔