چهارشنبه 30/آوریل/2025

اپریل 2017 ء کا چوتھا ہفتہ، 11 فدائی حملے، 17 صہیونی زخمی

اتوار 30-اپریل-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اپریل کے چوتھے ہفتے کے دوران فلسطینی شہریوں نے  11 فدائی کارروائیاں کی جس کے نتیجے میں 17 صہیونی زخمی ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کی تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تل الربیع [تل ابیب] میں ایک فدائی حملے میں چار صہیونی زخمی ہوئے۔ یہ فدائی حملہ 19 سالہ عماد ضرار الاغبر نے کیا تھا جسے صہیونی فوج نے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 39 سالہ اسیل کعابنہ کے بیت المقدس میں قلندیا چوکی کےقریب فدائی حملے میں ایک اسرائیلی خاتون فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئی۔ قابض فوج نے کعابنہ کو بھی حراست میں لے لیا۔

بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں  فلسطینی شہریوں کی سنگ باری کے نتیجے میں تین صہیونی فوجی زخمی ہوئے۔

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں تقوع کے مقام پر تین یہودی آباد کار زخمی ہوئے جب کہ رام اللہ میں دیر نظام کے مقام پر ایک یہودی آباد کار کے زخمی ہونے کی خبر رپورٹ کی گئی۔

اریحا شہر میں صہیونی حکام کے ذرائع کے مطابق سنگ باری سے ایک یہودی آباد کار کو درمیانے درجے کے زخم آئے۔

بیت لحم میں فلسطینی مظاہرین کے ساتھ تصادم کے دوران ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔

رام اللہ میں سنجل کے مقام پر فلسطینی سنگ بازوں نے یہودی آباد کاروں کی ایک بس کو سنگ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے حوارہ چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 17 سالہ فلسطینی لڑکے امجد ماھر صلاح کو حراست میں لیا ہے۔

فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ کے مطابق اپریل کے چوتھے ہفتے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 75 فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے جب کہ 149 مقامات پر صہیونی فوج اور فلسطینیوں کےدرمیان تصادم ہوا۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 بار فلسطینیوں نے سنگ باری اور شیشےکے ٹکڑوں کو اسرائیلی فوج کے خلاف بہ طور ہتھیار استعمال کیا۔ اسی ہفتے اسرائیلی انتظامیہ نے 49 سالہ فلسطینی شہیدہ سہام راتب النمر کا سجد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کیا۔

ایک دوسرے شہید صہیب مشاہرہ کا جسد خاکی بھی اس کےورثاء کے حوالے کیا گیا۔ اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے 19 سالہ عبدالحمید ابو سرور، 16 سالہ محمد ناصر محمود الطرائرہ، 29 سالہ محمد جبارہ احمد الفقیہ، 31 سالہ رامی محمد زعیم علی العورتانی، 39 سالہ مصباح ابو صبیح، 28 سالہ فادی احمد قنبر اور 25 سالہ اباہیم محمود مطرکے جسد خاکی تحویل میں لے رکھے ہیں

مختصر لنک:

کاپی