چهارشنبه 30/آوریل/2025

یکم مئی۔۔۔ امریکی کانگریس میں تیسرا سالانہ یوم فلسطین!

اتوار 30-اپریل-2017

یکم مئی کو نہ صرف مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے بلکہ یہ دن فلسطینیوں کے حوالے سے ایک اپنی الگ انفرادیت بھی رکھتا ہے۔ یکم مئی کو امریکی کانگریس میں ’یوم فلسطین‘ منایا جاتا ہے۔ کانگریس میں یوم فلسطین کے حوالے سے تقریبات کا مقصد مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے شفاف ، عادلانہ اور منصفانہ اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی کانگریس میں ’یوم فلسطین‘ کے حوالے سے سرگرمیوں کے ذمہ دار اور محقق اسامہ ابو ارشید نے کہا کہ ہم نے پہلی بار یکم مئی 2015ء کو پہلی بار امریکی کانگریس میں The American Muslims for Palestine کے عنوان سے ایک نئی مہم شروع کی۔ اس مہم کا مقصد امریکی ارکان کانگریس کو مسئلہ فلسطین کی حساسیت کی طرف متوجہ کرنا ، امریکا کو اسرائیل کی گود سے نکل کر مسئلہ فلسطین کو حقائق کی نظر سے دیکھنے کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

ابو ارشید نے بتایا کہ ہم نے فلسطینیوں کے لیے امریکا میں امریکیوں ہی کو متحرک کرنے کے لیے مہم شروع کی ہے۔ ہماری کوشش یہ ہے کہ فلسطین کے لیے کوئی میدان خالی نہ رہے۔ ہم فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ہر اس جہ آواز بلند کرنا چاہتے ہیں جہاں جہاں پر فلسطینی کاز کے لیے کوئی موثر فورم موجود نہیں۔ امریکی کانگریس میں مسئلہ فلسطین کو موثر انداز میں پیش کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم نے امریکی قانون ساز ادارے کے اندر ایک دن کو فلسطینی قوم کے لیے مختص کیا ہے۔

ارشید نے توقع ظاہر کی کہ کل سوموار کے روز امریکا بھر سے قضیہ فلسطین کے منصفانہ اور غیر جانب دارانہ حل کی حمایت کرنے والے یہودی، عیسائی اور مسلمان واشنگٹن میں جمع ہوں گے اور جو سب مل کر ایوان نمائندگان اور سینٹ کے سامنے مسئلہ فلسطین کی اہمیت اجاگر کریں گے اوران سے تنازع فلسطین کے منصفانہ اور عادلانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی مسلمان برائے فلسطین کی ٹیم گذشتہ کئی ہفتوں سے موثر طریقے سے امریکی کانگریس میں ’یوم فلسطین‘ منانے کی تیاری کررہی  تھی۔

مختصر لنک:

کاپی