چهارشنبه 30/آوریل/2025

فتحاوی غنڈہ گردوں کا اسلامی جہاد کے رہنما کے ساتھ توہین آمیز سلوک

پیر 1-مئی-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکمران تحریک فتح کے غنڈہ گردوں نے گذشتہ روز اسیران کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دیے گئے دھرنے کےدوران اسلامی جہاد کے سرکردہ رہ نما الشیخ خضرعدنان کےساتھ توہین آمیز سلوک کرنےکے بعد انہیں دھرنے سے دھکے دے کرنکال دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں بھوک ہڑتالی اسیران کی حمایت میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں الشیخ خضر عدنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر فتحاوی گنڈہ گردوں نے مذہبی رہ نما کے ساتھ بد تمیزی کی اور انہیں دھکے دےکر دھرنے سے نکال دیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع اور اسلامی جہاد کے ذرائع کے مطابق تحریک فتح کے ڈنڈہ بردار عناصر نے رام اللہ میں یاسر عرفات گراؤنڈ میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے شرکت کرنے پر الشیخ خضر عدنان اور ان کے ساتھیوں سے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ صدر محمود عباس کے ماتحت فلسطینی ملیشیا اور فتح کے غنڈہ گرد گذشتہ کچھ دنوں سے الشیخ خضر عدنان کے خلاف مذموم مہم چلائے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں  عباس ملیشیا نے الشیخ خضر عدنان کو پولیس مرکز میں کئی گھنٹے تک حبس بےجا میں رکھا۔ عدنان کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا انہیں معنوی طور پر ختم کرنا چاہتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی