غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکام نے بتایا کہ صہیونی انتظامیہ نے غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں کو سمندر میں چھ سے 9 کلو میٹر تک ماہی گیری کی اجازت دی ہے اور اس فیصلے کا اطلاق کل بدھ سے کیا گیا ہے۔
غزہ میں ماہی گیر یونین کے انچارج نزار عیاش نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی انتظامیہ نے غزہ کے مچھیروں کو چھ سے نو کلو میٹر تک مچھلیوں کے شکار کی اجازت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکام کی طرف سے غزہ کے مچھیروں کو وادی غزہ، جنوبی غزہ اور رفح کے ساحلی علاقوں میں چھ سے نو کلو میٹر تک مچھلیوں کے شکار کی عارضی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم شمالی سمندری حدود میں چھ کلو میٹر سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
نزار عیاش نےاسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی ماہی گیروں کو سمندر میں 20 کلو میٹر تک ماہی گیری کیا اجازت فراہم کرے۔