چهارشنبه 30/آوریل/2025

راکٹ حملے، غزہ میں 8 صہیونی فوجی جھنم واصل،ٹینک گاڑیاں تباہ

بدھ 20-دسمبر-2023

 

کل منگل کواسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے تل ابیب میں راکٹداغے جس کے بعد خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے۔ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس نےاسرائیل کے تجارتی دارالحکومت پر راکٹ برسائے۔

 

اس واقعے میں کسیجانی یا مالی نقصان کا فوری طور پر کوئی ذکر نہیں کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہفلسطینی مزاحمت کار گروپ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کی صلاحیت کوبرقرار رکھا ہے حالانکہ اسرائیل نے غزہ جنگ کو 11ویں ہفتے تک طول دے دیا ہے۔

 

دوسری جانب غزہکی پٹی میں مختلف مقامات پر دراندازی کرنے والی صہیونی فوج کو جانی اور مالی نقصانسے دوچار کیا گیا ہے۔

 

القسام بریگیڈزنے غزہ کے علاقے تل زعتر میں کارروائی کے دوران8 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

 

خان یونس میںالشیخ رضوان محلے میں مجاھدین نے اسرائیل کی ’ھمر‘ جیپ کو گولے سے نشانہ بنا کرتباہ کیا جس میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

القسام بریگیڈز کیطرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے مجاھدین نے شمالی غزہ میں تل زعترکے مقام پر دشمن فون کو ’ٹی بی جی‘ گولے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کمآٹھ فوجی ہلاک ہوگئے۔

القسام نے بتایا کہمجاھدین نے مشرقی خان یونس میں ایک مکان میں چھپے صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

القسام بریگیڈ نےغزہ کی پٹی سے اسرائیل کی کریات شمونہ بستی کے قریب فوجی چھاؤنی پر 12 راکٹ برسانے کابھی دعویٰ کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی