قابض اسرائیلی حکام نے ہفتے کے روز بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے اسیران کے عزیز واقارب کی جانب سے شیخ جراح میں انٹرنیشنل کمیٹی برائے ریڈ کراس کے دفتر کے احاطے میں بھوک ہڑتالی اسیران سے اظہار یکجہتی کے لئے دھرنے کا اہتمام کرنے سے روک دیا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ کہ ریڈ کراس کی عمارت جس زمین پر تعمیر شدہ ہے وہ اسرائیلی بلدیہ کی ملکیت ہے اسی وجہ سے فلسطینی مظاہرین اس زمین پر کسی اجتماع کا انعقاد نہیں کرسکتے ہیں۔
ان تمام مظاہرین کو اسرائیلی فورسز کی ایک بھاری تعداد کی موجودگی کے درمیان ریڈ کراس کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے اسیران کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ بھوک ہڑتال کے حق میں نعرے بھی لگا رہے تھے۔
اسیران کے عزیز واقارب کا کہنا تھا کہ وہ بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات کی منظوری تک ان کی حمایت میں اجتماعات کا انعقاد کرتے رہیں گے۔