قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے مشرقی قصبے تقوع میں ایک سکول پر چھاپا مار کر وہاں کے ہیڈماسٹر کو حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ان فلسطینی نوجوانوں کو ڈھونڈ رہے تھے جنہوں نے یہودی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھرائو کیا تھا۔
صیہونی فوجیوں نے سکول کے ہیڈ ماسٹر ماجد الشاعر کی جانب سے کلاسوں میں داخلے سے روکنے پر ان کو بھی حراست میں لے لیا۔
اس موقع پر قصبے کے داخلی راستے پر اسرائیلی فوج نے عارضی ناکہ قائم کرکے فوجیوں کی بھاری تعداد تعینات کری تھی۔