انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ 17 اپریل سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے 47 فلسطینی اسیران کو حالت خراب ہونے کے بعد نیتزن جیل سے فیلڈ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسیران کے حوالے سے قائم کردہ میڈیا کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے 47 اسیران کو فیلڈ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ھداریم جیل سے بھی متعدد قیدیوں کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ بھوک ہڑتال کے باعث ان کی حالت تشویشناک بیان بتائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اٹھارہ سو فلسطینی اسیران سترہ اپریل 2017ء سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان اسیران کی بھوک ہڑتال آج 26 ویں روز میں جاری ہے۔