شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس اہلکار نےفلسطینی بچہ گاڑی تلے روند ڈالا

اتوار 14-مئی-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں تاریخی باب العامود کے مقام پر اسرائیلی پولیس اہلکار نے ایک فلسطینی بچے کو اپنی گاڑی تلے روند کر شدید زخمی کردیا۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ ایک اسرائیلی پولیس اہلکار نے فلسطینی بچے کو اپنی گاڑی تلے روندا اور خود فرار ہوگیا۔ گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی بچے کو ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی یہودی آباد کاروں، فوجیوں اور صہیونی پولیس اہلکاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو دانستہ طور پرگاڑیوں تلے کچلنے کے واقعات معمول کا حصہ ہیں۔ آئے روز اس غرب اردن اور بیت المقدس میں اس طرح کی خبریں آتی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی