چهارشنبه 30/آوریل/2025

شمالی غزہ زخمی اور مریض دم توڑنے لگے، کوئی ہسپتال فعال نہیں ہے

جمعہ 22-دسمبر-2023

 

عالمی ادارۂ صحتنے جمعرات کو کہا کہ ایندھن، عملے اور رسد کی کمی کی وجہ سے شمالی غزہ میں ایک بھیفعال ہسپتال باقی نہیں بچا۔

 

غزہ میں ڈبلیو ایچاو کے نمائندے رچرڈ پیپرکورن نے یروشلم سے ویڈیو لنک کے ذریعے نامہ نگاروں کو بتایاکہ شمال میں اصل میں کوئی فعال ہسپتال نہیں بچا ہے۔

 

انہوں نے کہا،”الاہلی (ہسپتال) آخری تھا لیکن اب یہ کم ازکم کام کر رہا ہے۔”

 

غزہ میں ورلڈ ہیلتھآرگنائزیشن کے نمائندے رچرڈ پیپرکورن نے مقبوضہ بیت المقدس سے ویڈیو لنک کے ذریعےصحافیوں کو بتایا "اب شمال میں کام کرنے کے قابل کوئی ہسپتال نہیں ہیں”۔انہوں نے وضاحت کی کہ الاہلی ہسپتال آخری تھا، لیکن اب یہ کام نہیں کر رہا ہے۔

 

جنگ کی وجہ سےغزہ کے بیشتر ہسپتالوں نے کام کرنا چھوڑ دیا اور شمالی غزہ میں صحت کی خدمات سب سےزیادہ متاثر ہوئیں۔ الاہلی ہسپتال ان آخری ہسپتالوں میں سے ایک ہے جو ابھی تک شمالیغزہ کی پٹی میں خدمات انجام دے رہا تھا اور منگل کو اسرائیلی فوج کے حملے کے بعداس نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی