شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں غزہ میں ماہی گیر شہید، متعد زخمی

منگل 16-مئی-2017

 فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ روز اسرائیلی بحریہ کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی ماہی گیر شہید اور متعدد زخمی بدستور اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ سوموار کو علی الصباح اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے ساحل کے قریب مچھلیوں کے شکار میں مصروف فلسطینی ماہی گیروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 28 سالہ ماہی گیر محمد بکر سمیت متعدد مچھیرے زخمی ہوگئے تھے۔ محمد بکر اور دیگر زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں بکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

غزہ میں ماہی گیروں کے امور کے ایک عہدیدار زکریا بکر نے بتایا کہ محمد بکر کو زخمی ہونے کے بعد اسرائیل کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز غزہ کے ساحل کے قریب مچھلیوں کا شکار کرنے والے فلسطینی شہریوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں چھ ماہی گیر زخمی ہوگئے تھے۔ قابض فوج نے ماہی گیروں کی کشتیاں اور شکار کی گئی مچھلیاں بھی قبضے میں لے لی تھیں۔

اکتوبر 2015ء کے بعد سےفلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اب تک 311 فلسطینی شہری صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جن میں 36 غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی