شنبه 16/نوامبر/2024

بیت لحم: اسیران کے یکجہتی کے لئے مشعل بردار مارچ

بدھ 17-مئی-2017

اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران سے یکجہتی کے اظہار مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی مغربی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں نے مشعل بردار ریلی نکالی۔

یکجہتی مارچ کے شرکاء نے المھد کمپلیکس کے سامنے جلسہ کیا اور بعد میں انہوں نے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھائے کنیسہ المھد [چرچ آف نیٹیوٹی] کے صدر دروازے تک مارچ کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی  میں اسیران امور کے سربراہ عیسی قراقع نے بھوک ہڑتالی قیدیوں کی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ اعلی اسرائیلی حکام نے بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات پر غور کے سلسلے میں رابطے کئے ہیں۔

عيسى قراقع کا مزید کہنا تھا بھوک ہڑتالی قیدی اپنے مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پندرہ سو فلسطینی اسیران نے 17 اپریل سے اپنے بنیادی حقوق منوانے کے لئے غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ بعد ازاں مزید قیدی بھی اس ہڑتال میں شامل ہوتے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی