چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی شرپسندوں نے فلسطینی کاشت کاروں کا ٹریکٹر نذرآتش کر دیا

جمعہ 19-مئی-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بورین کے مقام پر یہودی آباد کاروں نے مقامی فلسطینی کاشت کاروں کا ایک ٹریکٹر نذرآتش کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی اشرار نے جنوبی نابلس کے حوارہ چوک کے قریب بورین قصبے میں فلسطینی شہری عبدالعظیم ادریس کا ایک ٹریک آتش گیر مواد چھڑک کر نذرآتش کردیا۔ یہ ٹریکٹر فلسطینی شہریوں کی کاشت کاری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا جب کہ خود عبدالعظیم ادریس تعمیراتی سامان کے ایک تاجر ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے ٹریکٹر پر آتش گیر مادہ چھڑکا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر کو آگ لگ گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو نذرآتش کیے گئے ٹریکٹر کی تصاویراور ویڈیوز موصول ہوئی ہیں جن میں ٹریکٹر کو خاکستر دکھایا گیا ہے۔

ادھر یہودی آباد کاروں نے مقامی فلسطینی شہریوں کے گھروں کی بیرونی دیواروں پر عبرانی زبان میں اسلام، مسلمانوں،عربوں اور فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی