جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کی روسی نائب وزیرخارجہ سے ٹیلیفون پر بات چیت

ہفتہ 20-مئی-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز روسی نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف سے ٹیلفیون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں میں ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے نو منتخب سربراہ اسماعیل ھنیہ نے نائب روسی وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتا، فلسطین میں یہودی آباد کاری اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی نائب وزیرخارجہ نے حماس کےقاید پر زور دیا کہ وہ فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کے لیے اقدامات کریں۔ اس موقع پر روسی نائب وزیرخارجہ نے حماس کی نئی پالیسی دستاویز پر بھی بات کی اور اسے اہم پیش رفت قرار دیا۔

ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی قوم کو اپنے لیے آزاد وطن کے حصول کا حق ہے۔

خیال رہے کہ اسماعیل ھنیہ کو چھ مئی کو جاری کردہ ایک بیان میں جماعت کے سیاسی شعبے کا سربراہ منتخب کیاگیا تھا۔ان سے قبل خالد مشعل جماعت کے سیاسی شعبے کے قاید تھے۔

مختصر لنک:

کاپی