جمعه 09/می/2025

اسرائیل شکست کھا چکا، جنگ روکنے سے قبل قیدیوں پر بات نہیں ہوگی: حمدان

اتوار 24-دسمبر-2023

 

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] حماس کےسیاسی شعبے کے سینیر رکن اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلیفوج غزہ کی پٹی میں اپنے جارحانہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ جب تک غزہ کےخلاف مجرمانہ جارحیت بند نہیں ہوتی قابض کے قیدیوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیںہوگی۔

 

حمدان نے ہفتہ کیشام بیروت سے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صیہونی دہشت گردی ہمارے عوام کے عزم،استقامت اور مزاحمت کو نہیں توڑ سکے گی اور نہ ہی اپنے کسی جارحانہ اہداف کو حاصلکرنے میں کامیاب ہو گی۔

 

انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ اسرائیلی جنگی جرائم اور مزاحمت کو ختم کرنے کی دھمکیاں فلسطینیوںکے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔ قابض فوج شکست فاش سے دوچار ہوچکی ہے۔ وہ صرف نہتے لوگوںکا قتل عام کررہی ہے، بچوں خواتین اور بزرگوں کو بے دردی سے قتل کرکے وہ اپنی شکستپر پردہ ڈال رہی ہے۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ ہمارے لوگ اپنی سرزمین اور مقدسات کے دفاع میں ثابت قدم رہیں گے۔ حملہآور ہماری سرزمین سے نکل جائیں گے کیونکہ ہم زمین کے باقی مالک ہیں اور انشاء اللہجلد قبضہ ختم ہو جائے گا۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ ہمارے لوگ نہ تو ہار مانتے ہیں اور نہ ہی ہتھیار ڈالنا جانتے ہیں اور وہاپنی آزادی اور فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

اسامہ حمدان نےکہا کہ صیہونی غاصبانہ تسلط 78ویں روز بھی امریکی حمایت اور ہتھیاروں سے غزہ کی پٹیمیں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور دنیا اس جارحیت کو روکنےئ میں بری طرح ناکامہوچکی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی