چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کمانڈر کے تین قاتل درد ناک انجام سے دوچار!

جمعہ 26-مئی-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے  عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے کمانڈر مازن فقہاء کے تین قاتلون کو دی گئی سزائے موت پرعمل درآمد کرتے ہوئے کل جمعرات کو انہیں اپنے انجام سے دوچار کردیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مازن فقہاء کے مجرمانہ قتل میں قصور وار قرار دیے گئے تینوں ملزمان کو گذشتہ روز غزہ میں مجمع عام میں سزائے  دی گئی۔

غزہ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید مازن فقہاء کے تینوں قاتلوں کو وسطی غزہ میں پاسپورٹ ہیڈ کواٹر کے گراؤنڈ میں سزائے موت دیتے ہوئے انہیں موت سے ہم کنار کیا گیا۔ دو مجرموں کو پھانسی کے ذریعے موت دی گئی جب کہ ایک مجرم کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر حکومت نے ملزمان کی سزائے موت پرعمل درآمد کی تصاویر اتارنے اور انہیں شائع کرنے پرسختی سے پابندی عاید کر رکھی تھی۔

مازن فقہا کے تینوں قاتلوں پر اسرائیلی دشمن سیکیورٹی اداروں کے لیے مخبری کرنے اور قومی ہیرو اور مجاھد کو شہید کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔ گذشتہ منگل کو غزہ کی پٹی میں فیلڈ فوجی عدالت نے تینوں ملزمان کو موت کی سزا سنائی تھی۔ عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا حتمی تھی جس کے خلاف اپیل کی گنجائش نہیں رکھی گئی۔

خیال رہے کہ حماس کمانڈر مازن فقہا کو نامعلوم افراد نےرواں سال مارچ میں نماز جمعہ کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ حماس نے مازن فقہا کی شہادت کا الزام اسرائیل اور اس کے مخبروں پرعاید کیا تھا۔

فلسطینی پولیس نے جلد ہی قاتلوں کا سراغ لگانے کے بعد انہیں گرفتار کیا۔ ان کا ایک فوجی عدالت میں ٹرائل کیا گیا۔

عدالت کی طرف سےتینوں ملزمان کو سزائے موت دی گئی تھی۔

فلسطینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے مخبری کرنے  اور دشمن کے ساتھ تعاون کرنے والے ایجنٹون کے لیے مازن فقہاء کے قاتلوں کے انجام میں عبرت کا سبق ہے۔ یہ ان تمام ایجنٹوں کے لیے بھی ایک پیغام ہے کہ وہ جو دشمن کے ساتھ مل کر فلسطینی قوم کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کرررہے ہیں۔ ان اک انجام بھی درد ناک موت  ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی