چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی خاتون اسرائیلی جیل سے ضمانت پر رہا

منگل 30-مئی-2017

اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ایک فلسطینی سماجی کارکن سجود ریحان کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیرہ کے وکیل محمود جبارین نے بتایا کہ ان کی موکلہ کو 10 ہزار شیکل ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

رہائی پانے والی فلسطینی سماجی کارکن سجود ریحان غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوبی قصبے تل سے تعلق رکھتی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے محمود جبارین نے کہا کہ اسرائیل کی سالم فوجی عدالت کی طرف سے سجود ریحان کی رہائی کے لیے 10 ہزار شیکل کی رقم ضمانت کے طور پرجمع کرانے کی شرط عاید کی تھی۔ ضمانت کی رقم کی ادائی کے بعد سجود ریحان کو فوجی جیل ھشارون سے رہا کیا گیا۔

سجود جبارین گذشتہ تین ہفتے سے اسرائیلی جیل میں قید تھیں۔ پچیس سالہ ریحان نابلس کی النجاح یونیورسٹی سے انجینیرنگ کے شعبے میں حال ہی میں تعلیم مکمل کرکے گھر لوٹی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی