جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بحریہ کی فائرنگ سے فلسطینی ماہی گیر زخمی

بدھ 31-مئی-2017

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر زخمی ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی کشیتوں سے غزہ کی سمندری حدود میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر سودانیہ کےمقام پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی ماہی گیر زخمی ہوگیا۔ فائرنگ سے متعدد کشتیوں ک بھی نقصان پہنچا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں بیت لاھیا کے شمال مغرب میں واقع ملٹری ٹاور کیمپ میں متمرکز اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی۔ اسرائیلی بحریہ کی کشتیوں کی طرف سے بھی فلسطینی ماہی گیروں کو نشانہ بنایا  گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک فلسطینی ماہی گیر زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ماہی گیر کی ٹانگ میں گولی لگی ہے جسکے بعد اسے زخمی حالت میں شمالی غزہ میں انڈونیشیا کے قائم کردہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی ماہی گیر کی شناخت نہیں ہوسکی۔

مختصر لنک:

کاپی